سفاک عورت نے خاندان پر تیزاب پھینک دیا

اکثر سننے میں آتا ہے کہ شوہر نے بیوی پر تیزاب گرا دیا مگر یہاں معاملہ الٹ ہے۔ ملتان میں ایک عورت نے دشمنی میں پورے خاندان کے ااوپر تیزاب گرا دیا۔ تیزاب گرنے کی وجہ سے تین لوگ بری طرح زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو ملتان کے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس افسر صادق علی دوگر نے بتایا کہ نسیم مائی نامی ایک عورت نے پورے خاندان پر تیزاب گرایا۔ تیزاب گرانے کی وجہ یہ تھی کی اس عورت کے رشتہ داروں کو اس خاندان نے رشتہ دینے سے انکار کر دیا تھا۔

تیزاب گرا کر ملزمہ ملتان چھوڑ کر سندھ آگئی تھی، جہاں علی پور پولیس نے اس کو جمعہ کی روز گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزمہ نسیم مائی کے خلاف کیس درج کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp WhatsApp us