مجھ سے شادی کروگی؟

اٹھارہویں لکس اسٹائل ایوارڈ 2019 کی تقریب گذشتہ روز کراچی ایکسپو سینٹرمیں منعقد  ہوئی جس میں پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نےشرکت کی۔

بالی ووڈ کی طرح پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں بھی شادیوں کا سیزن شروع ہوگیا ہے۔ سجل علی اور احد رضامیر سوشل میڈیا کے ذریعے پہلے ہی مداحوں کواپنی منگنی کے حوالے سے آگاہ کرچکے ہیں۔

اور اب لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کے دوران اداکار و میزبان یاسر حسین نے بھی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی تیزی سے اُبھرتی ہوئی اداکارہ اقراء عزیز کو شادی کی پیشکش کی جو انہوں نے قبول کرلی۔ اس حوالے سے انکی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

ان دونوں کے شادی کے فیصلے سے ایک طرف مداح بہت خوش ہیں تو دوسری جانب کچھ لوگ انکے کھلے عام اظہار محبت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ سرپرائز نہیں تھا بلکہ سب کچھ اسکرپٹڈ تھا۔ اس سے قبل دونوں کئی تقریبات میں ساتھ دکھائی دیے اورگزشتہ دنوں گرمیوں کی چھٹیاں انجوائے کرنے کے لیے ایک ساتھ تھائی لینڈ کی سیر پر بھی گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us