رحمان بابا ایکسپریس ٹرین کی خستہ حالت!

پاکستان ریلوے کی جانب سے گزشتہ کچھ ماہ پہلے چلائی جانے والی ٹرین رحمان بابا ایکسپریس نے شیخ رشید کے کارناموں کا پول کھول دیا ہے۔شیخ صاحب میڈیا پر آ کر بڑی بڑی باتیں کہہ جاتے ہیں لیکن اس پر عمل نہیں کرتے۔شیخ رشید پاکستان ریلوے کے دوسری بار وزیر بنے ہیں لیکن بد قسمتی کے ساتھ پاکستان ریلوے کا اس وقت ماضی سے زیادہ برا حال دیکھائی دیتا ہے۔ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شیخ رشید نے اس بار نیا ڈرامہ کر دیکھایا ہے پرانی ٹرینوں کی بوگیاں نئی ٹرینوں کے ساتھ لگا دی ہیں اور اس کو نئی ٹرین کا نام دیا جس کی حالت بلکل ناقص ہے بوگیوں میں کبھی الیکٹرک شارٹ سرکٹ اور کبھی کھٹمل کیڑے وغیرہ کا ہونا صفائی ستھرائی کا ناقص نظام دیکھائی دیتا ہے ایسا ہی حال ایل آر نیوز کو موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ٹرین کی چھت سے پانی گر رہا ہے مزید دیکھیں اس ویڈیو میں شہریوں کو کن کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us