اعصاب شکن میچ

اس سے زیادہ اعصاب شکن میچ نہیں ہوسکتا، انگلش کپتانلندن:(15 جولائی 2019) پہلی بار ورلڈ کپ جیتنے والی انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان اوئن مورگن کا کہنا ہے کہ اس سے سخت، مشکل اور اعصاب شکن میچ نہیں ہوسکتا تھا، کین ولیم سن اور ان کی ٹیم نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ہمیں بھرپور فائٹ دی۔لارڈز میں فائنل جیتنے کے بعد انہوں نے کہا کہ یہ چار سال کا سفر تھا ہم نے اس ایونٹ کے لئے بھرپور تیاری کی تھی۔ ایسی ٹیم تیار کی جس نے 2015ء کی ناکامیوں سے سبق سیکھا کیوں کہ چار سال پہلے ہم پہلے راؤنڈ سے آگے نہیں جاسکے تھے۔مورگن کا کہنا تھا کہ بین اسٹوکس اور جوز بٹلر کی پارٹنر شپ ہمیں میچ میں واپس لے آئی،ہمارےکھلاڑیوں کااعتمادابتداہی سےبڑھا ہواتھا۔دوسری جانب ملکہ الزبتھ نے بھی انگلینڈ کو ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔واضح رہے کہ گذشہ شب لارڈز کے تاریخی میدان میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ ٹائی ہوا، مگر زیادہ باؤنڈریز لگانے کے باعث انگلینڈ کو فاتح قرار دیا گیا، یوں کرکٹ کو ایجاد کرنے والا انگلینڈ پہلی بار اس کھیل کا چیمپئن بنا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us