فحاشی کرنے پر مجبور عورت کی آواز سننے والا کون؟

پنجاب کے شہر رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والا گروہ پکڑا گیاہے۔ یہ گروہ بے سہارا خواتین سے شادی کرکے غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرکے فحاشی کرنے پر مجبور کرتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والی متاثرہ خاتون نے بتایا کہ میرے پہلے شوہر سے طلاق ہونے کے بعد تین سال قبل میں نے عمران کریم ولد کریم بخش جتوئی کے ساتھ شادی کی تھی۔ شادی کے بعد عمران عمران کریم نے میری غیر اکلاقی ویڈیوز اور تصاویر بناکر مجھے بلیک میل کیا۔ مجھے فحاشی کرنے پر مجبور کیا۔ میں نے انکار کیا تو مجھے دھمکی دی کہ اگر میری بات نہیں مانی تو تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شائع کردوں گا۔ 3 سال تک مجھ سے فحاشی کرائی۔ میری زندگی تباہ کردی۔ شادی کے بعد مجھے ان ہی کے رشتی داروں سے معلوم ہوا کہ عمران کریم مختلف خواتین سے شادی کرکے فحاشی کراتا ہے۔ عمران کے دیگر اور ساتھی بھی ہیں۔ جوکہ سندھ اور پنجاب کے مختلف شہرون میں کام کرتے ہیں۔ متاثرہ خاتون نے مزید بتایا کہ میرے شوہر عمران کریم نے ایک لڑکی صابرہ عرف شمائلہ کے ساتھ شادی کرکے گھوٹکی میں فحاشی کروارہے ہیں۔ لیکن کوئی اس کے خلاف کارروائی کرے کو تیار نہیں ہے۔ میں پولیس حکام کی شکایات بھی کی ہے۔ اس کے باوجود کوئی نوٹس نہیں لیا جارہا ہے۔ میرا شوہر عمران کریم مجھے دھمکی دے رہاہے کہ پنجاب واپس چلی جاوں نہیں تو سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز شائع کردوں گا۔ مجھ سے لاکھوں روپے بٹورے ہیں۔ پاک پتن میں میرا 8 م،رلے کا پلاٹ تھا جو عمران کے کہنے پر 8 لوکھ روپے میں بیچ دیا تھا۔ اور اسکے پیسے عمران کو دے دیے تھے۔ مجھے ڈر ہے میری غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر واظرل نہ کردے۔ انہوں نے ایس پی گھوٹکی اور رحیم یار خان کےن ڈی پی او سے اپیل کی کہ عمران کریم کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ دیگر خواتین کو اس کے چنگل سے بچایا جاسکے۔  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us