چیئرمین نیب کے ماں باپ کو بھائی نے قتل کیا؟

ویسے تو چیئرمین نیب سابق جج رہ چکے ہیں۔ لیکن ساتھ ساتھ وہ اس وقت چیئرمین نیب کی کرسی پر موجود ہیں۔ کبھی ان کی خاتون کے ساتھ ویڈیو سامنے آتی ہے۔ تو کبھی آڈیو میں سر سے پاؤں تک چومتے رہتے ہیں۔ لیکن بہت کم لوگوں کو معلوم ہے کہ چیئرمین نیب کے ماں باپ کو کچھ عرصے پہلے قتل کردیاگیا تھا۔

چیئرمین نیب کے والد عبدالمجید سابق ڈی آئی جی پنجاب تھے۔ آج سے ۸ سال پہلے ان کے ماں باپ کو قتل کر دیا گیا تھا۔ اُس وقت یہ بات سامنے آئی تھی کہ ان کے والدین کا کسی سے لین دین کا جھگڑا تھا۔ جس کی وجہ سے قتل کر دیا گیا تھا۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق نیب کے سربراہ کے سوتیلے بھائی نوید اقبال کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔ اور ان پر ہی قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ لیکن گزشتہ روز عدالت نے ان کے بھائی اور تین دوستوں کو باعزت بری کر دیا۔ لیکن ابھی تک یہ نہیں پتہ چلا کہ آخر ان کے ماں باپ کو قتل کس نے کیا؟ اب سوال یہ ضرور بنتا ہے کہ اگر یہ سب بے گناہ ہیں تو قتل کس نے کیا؟

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us