مریم کے پیچھے کون؟

مریم کے شاید وہم وگمان میں بھی نہیں تھا کہ وہ اپنے باپ کے سامنے بیٹھی ہونگی اور اسے اپنے قیدی باپ کے سامنے جیل سے گرفتار کرکے دوسری جیل میں ڈال دیا جائے گا۔ کیا واقعی مریم پر چودھری شوگر ملز کے اکاونٹ کا الزام ہے یا پھر کوئی اور وجہ ہے؟

مسلم لیگ ن نے جس طرح کی مزاحمت کی ہے اس سے یہ لگتا ہے کہ شاید مریم کی گرفتاری کے بعد سب اپنے آپ کو بچارہے ہیں۔ لیکن سب سے زیادہ آواز بلاول بھٹو کی آرہی ہے۔مگر سوال یہ ہے کہ مریم کو گرفتار کیوں کیا گیا؟ کیا مریم واقعی موجودہ حکومت اور پس پردہ ہاتھوں کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔ بعض تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ اپوزیشن رہنماوں میں سب سے زیادہ متحرک مریم نواز ہے۔ انہوں نے پنجاب بھر میں جس طرح لوگوں کو جمع ہے وہ موجودہ حکومت یا پس پردہ ہاتھوں کےلیے خطرناک ہوسکتی تھی۔ لیکن کسطرح کا خطرہ جب ساری مقتدرہ قوتیں ایک ساتھ ہیں؟ تو پھر کون سا خطرہ؟ مریم نیب پر کھل کر تنقید کر رہی ہے۔ گذشتہ روز ایک اسٹوری پر نیب نے جیو نیوز کو بھی نوٹس دے دیا۔ ہلکی سی مخالفت بھی نیب برداشت نہیں کر رہی۔ تو کیا نیب کو قانونی طور پر یہ اجازت ہے کہ اس کے خلاف جو بولے گا اسے یا تو گرفتار کرلیا جائے گا یا پھر نوٹس آجائیگا۔ یہ سوال پاکستان میں عمومی طور پر پوچھا جارہا ہے۔ چودھری افتخار کی طرح جسٹس (ر) جاوید اقبال کا امیج بنتا جارہا ہے۔ کیا یہ ٹھیک ہے کہ فیصلے صرف اپنے لیے یا پھر اس کی وجہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us