چوروں کو چوری کب پڑے گی بھاری ؟

دن دھاڑؑے لوٹ مار کرنا تو تھا ہی عام لیکن آج کل کھلم کھلا چوری بھی شاید بن گیا ہے ٹریند۔ پہلے تو چوریوں کی بارے میں کبھی کبھی سننے میں آتا تھا۔ مگر اب تو دن میں ۶ سے ۸ بار مختلف چوریوں کے بارے میں سننے میں آجاتا ہے۔  کیا چوروں کے پیچھے ہیں اور بڑے چور یا پشت پناہی کر رہے ہیں بڑے ہاتھ۔

کچھ عرصے پہلے تک نارتھ ناظم آباد ، کراچی میں گاڑیوں کی پے در پے بیٹریاں نکالی جارہی تھیں لیکن اب تو دیدہ دلیری کی یہ حد ہے کہ پوری پوری گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں وچری ہورہی ہیں۔

نارتھ ناظم آباد تھانے کی حدود میں گاڑیوں کے چھینے جانے اور چوری کی وارداتوں میں اضا فے سے شہری بے طرح پریشان، پولیس ملزمان کو پکڑنے میں شدید ناکام گزشتہ دنوں نارتھ ناظم آباد میں واقع ضیا الدین اسپتال کے سامنے سے موٹرسائیکل چوری کر کے لے گئے ،جس کی رپورٹ نارتھ ناظم آباد تھانے میں درج کرلی گئی ہے،لیکن پولیس تاحال نہ تو موٹر سائیکل بر آمد کرسکی اور نہ ہی ایف آئی آر درج کر رہی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us