مشہور ہوٹل میں ویٹر کی نازیبا حرکات

دو دریا پر واقع ریسٹورنٹ پر ویٹر نے خاتون سے مبیبنہ طور پر زیادتی کی کوشش کی۔ مظفر نامی شخص اپنی دوست کے ہمراہ کھانا کھانے کے لئے ریسٹورنٹ میں گیا، اسی دوران خاتون ریسٹورنٹ میں بنے خواتین کے واش روم میں گئی تو ہوٹل کا ویٹر دیوار پھلانگ کر آ‌گیا۔

خاتون کے مطابق ہوٹل کا ویٹر نشے میں تھا وہ نازیبا حرکات کرنے لگا جس پر اس نے شور مچا دیا۔ واضح رہے کہ ساحل سمندر پر خواتین سے زیادتیوں کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں‌آیا ہے۔ اس سے قبل بھی متعدد ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں۔ پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوتی ہے جس کی وجہ سے ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔

عوامی حلقوں نے خاتون کو تحفظ فراہم کرنے اور ریسٹورنٹ ویٹر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us