نالے چوک ہونے کی وجہ پلاسٹک کی تھیلیاں

محکمہ ماحولیات سندھ نے پلاسٹک کی تھیلوں پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان کردیا،پابندی کا اطلاق رواں سال یکم اکتوبر سے ہوگا۔ محکمہ ماحولیات نے پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال کو روکنے کے لئے امی آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

محکمہ ماحولیات کے تحت مشیر ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کلفٹن تین تلوار پر شہریوں میں کپڑے کے تھیلے تقسیم کئے۔ شہریوں کی جانب سے محکمہ ماحولیات کی اس مہم کی پزیرائی کی گئی۔

مشیر ماحولیات کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں بھی کپڑے کے تھیلے تقسیم کئے جائین گے، کپڑے کے تھیلوں کی تقسیم کا مقصد پلاسٹک کی تھیلوں کا استعمال روکنا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کراچی سمیت سندھ بھر کے عوام اس آگاہی مہم میں سندھ حکومت کا ساتھ دیں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پلاسٹک کی تھیلیاں بنانے والے کارخانے، دکانداروں اور قومی میڈیا سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے۔ پلاسٹک کی تھیلیاں ماحولیاتی آلودگی کا سبب ہیں، کراچی کے 50 فیصد سے زائد برساتی نالے چوک ہونے کی ایک وجہ پلاسٹک کی تھیلیاں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us