دنیا کی انتہائی غیر مہذب قوم

دنیا کی مہذب قوم کا نام سنتے ہی ہمارے ذہن میں جاپان، یوکے جیسے کئی اور ممالک کا نام آتا ہے۔ نہیں آتا تو صرف اپنا نام۔ اور اگر غیر مہذب قوموں کا ذکر ہوتو سب سے پہلے امریکہ اور بھارت کا نام تجویز کرنا ہماری اولین ترجیح ہوتی ہے یہ ایک الگ بحث ہے کہ یہ قومیں مہذب ہیں کہ غیر مہذب مگر اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ یہ قومیں بہت تیزی سے ترقی کر رہی ہیں۔ اور ہم پاکستانی دوسری قوموں پر صرف لعن طعن کرنے  پر اکتفا کیے بیٹھے ہیں بلکل انہیں رشتے داروں کی طرح جو خود تو محنت نہیں کرتے اور نہ ترقی کرتے مگر جوترقی کرنے کے لیے محنت کر رہا ہوتا ہے اس کے حوالے سے صرف باتیں بنانے پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں۔

دنیا کی مہذب اقوام وہ ہوتی ہیں جو قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے نظام میں خلل ڈالنے کا جرم نہیں کرتی، عادات و اطوار کے لحاظ سے شریف کہلائی جاتی ہیں، تعلیم انکی ترجیح مطالعہ انکا شوق اور تصنیف و تحقیق انکی روایت ہوتی ہے، دیانت داری جنکا مزاج ہوتا ہے، فرد کے ذاتی معاملات کو تقدس کا درجہ دیتی ہے جبکہ نظم و ضبط اور روشن خیالی انکا بنیادی حوالہ ہوتے ہیں۔

پاکستانی قوم کی حالت دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ انہیں کوئی حادثہ ہی ایک قوم بنا سکتا ہے۔ اسلام جیسا عظیم مذہب اور حضرت محمد ﷺ کی امت ہونے کے ناطے سے تو پاکستانیوں کو دنیا کی مہذب قوم ہونا چاہیے تھا مگر اگر یہ کہا جائے کہ اسلام کے بنیادی اصولوں کو ان قوموں نے اپنے اندر جذب کرلیا ہے جنہیں نیچا دکھانے کے لیے ہم یہ کہ کر خود کو تصلی دے دیتے ہیں کہ انکے پاس ایمان نہیں اس لیے یہ محروم ہیں۔ کہنے کو اس ویڈیو میں معمولی سا ایک واقعہ ہی دکھایا گیا ہے مگر یہ ایک قوم کے مزاج کی کسطرح ترجمانی کر رہا ہے آپ بھی دیکھیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us