دو میڈیکل لیباٹریز سِیل

خیبر پختونخواہ کے علاقے لکی مروت میں شکایات کی موصولی پر ر دو میڈیکل لیبارٹریز کو غیر تعلیم یافتہ عملے کی وجہ سے سِیل کر دیا گیا۔یہ کاروائی ڈپٹی کمشنر جہانگیر اعظم وزہر کی ہدایات پر شروع کی گئی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں ٹیم مختلف میڈیکل لیبارٹریز کا دورہ کرنے گئی اور وہاں پر مالکان کی جانب سے لگائے قانون کو پر کھا۔

ٹیم نے وہاں کی دو میڈیکل لیبارٹریز میں کم تعلیم یافتہ عملے کی موجودگی کے باعث سیل کردیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ جو بھی لیبارٹری قانون کو توڑے گی اس کو سِیل کیا جائے گا اور اس کے خلاف سخت کاروائی بھی کی جائے گی۔ ملک میں اس طرح کی لیباٹریز ہونا عوام کے لئے سخت خطرہ ہے اور ان کی زندگیوں سے کھلواڑ ہے۔ جب میڈیکل ادارے اس طرح عوام کی جانون سے کھیلیں گے تو پھر عوام کس کا بھروسہ کرے گی۔ اس طرح کی لیبارٹریز کے خلاف سخت کاروائی کرنی چاہیئے اور سخت سزائیں ملنی چاہیئے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us