چچا کی رائفل بچوں کی جان لے گئی

شانگلہ کے علاقے چکسر میں دو بچے چچا کی رائفل کی گولیوں سے جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق چچا پرندوں کے شکار پر جانے سے پہلے رائفل صاف کر رہے تھے کہ ان سے غلطی سے رائفل کا بٹن دب گیا جس سے نکلنے والی گولیاں بچوں کو لگ گئیں اور معصوم بچوں کی جان چلی گئی۔ اس افسوس ناک واقعے میں ایک ہی گھر کے دو بچے چلے گئے۔

گولیاں لگنے سے ایک بچہ جس کی عمر ایک سال تھی فوری دم توڑ گیا جب کہ دوسرے بچہ جو ١١ سال کا تھا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال جاتے ہوئے رستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق جانبحق ہونے والے بچے آپس میں کزن تھے۔ پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us