نیا پاکستان، نئے جلوے

پاکستانی سیاستدانوں کے ساتھ سیلفیز بنوانے والی ٹک ٹاک اسٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک اب پرہشانی میں مبتلا ہیں۔

پہلے تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ دونوں ٹک ٹاک اسٹارز کا پی ٹی آئی والوں سے کیا تعلق ہے۔ اسکے علاوہ سیاستدان ہوں یا پھر ٹاپ کھلاڑی یا پھر شوبز شخصیات ہر کوئی ان کی دسترس میں ہے۔ وزیر اعظم عمران خان، جہانگیر ترین، فیاض الحسن چوہان اور شیخ رشید کے ساتھ سیلفیز لینے والی یہ دونوں لڑکیاں اب پریشانی میں مبتلا ہیں۔ اسکی وجہ ان پر حال ہی میں مبشرلقمان کی طرف سے لگایا جانے والا الزام ہے۔ اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ ان دونوں خواتین نے انکے پرائیوٹ جہاز سے لاکھوں کا سامان چوری کیا ہے۔ اس کی تردید کرتے ہوئے دونوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں کہا کہ مبشر لقمان ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں کہ وہ ہمیں جیل میں ڈلوادیں گے۔ پہلے ہمیں خود ہیلی کاپٹر میں بٹھاتے ہیں اور کہتے ہیں جاؤ میرے ہیلی کاپٹر پر ویڈیوز بناؤ اور بعد میں کہتے ہیں کہ اب یہ ویڈیوز ڈیلیٹ کرو۔

دونوں ٹک ٹاک اسٹارز نے کہا کہ اس طرح کی دھمکیاں دینا مبشر لقمان کو زیب نہیں دیتا،طیارے میں بٹھاتے ہیں تو ہمت رکھا کریں۔

اب یہاں یہ بھی سوال اٹھتا ہے کہ یہ دونوں خواتین ہیں کون اور اس طرح آسانی سے سب جگہ انکی رسائی کیسے ممکن ہے؟ کیا اسکے پیچھے کوئی سازش ہے ؟

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us