تین مزدوروں کا سر کچلنے والا کون؟

کراچی کے بختاور پارک میں تین مزدوروں کے سر پر کوئی بھری چیز مار کر قتل کردیا گیا ہے۔ تین مزدور پارک میں مختلف چبوتروں کے نیچے سو رہے تھے۔اطلاح ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

پولیس کے کہنا ہے کہ پہلے ان کو ایک لاش کی اطلاح دی گئی ان کو یہ خبر کسی شہری کی جانب سے دی گئی۔ انویسٹیگیشن پر ان کو پارک سے مزید دو لاشیں ملیں۔ قتل ہونے والے دو افراد کی شناخت ان کے قومی شناختی کارڈز سے کی گئی ہے۔ ان میں سے ایک شخص کا تعلق فیصل آباد سے ہے جو کہ پولش کے پیشے سے منسلک ہے جب کہ دوسرے شخص کا تعلق مردان سے ہے جو کہ ایک مزدور ہے۔

پولیس کے مطابق شناخت کئے جانے والے دو افراد کی عمر 53 اور 54 سال تھی۔ لاشوں کو تحویل میں لینے کے بعد ان کو جناح ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ تیسرے شخص کی شناخت کے لئے ايس ايس پي ساؤتھ شيراز نذير
نے فنگر پرنٹ حاصل کرلیے ہیں۔ تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us