مردے بھی ٹیکس دیں گے

لاہور: میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے پنجاب حکومت کو نئی قبروں پر فی تدفین ہزار روپے سے پندرہ سو روپے تک ٹیکس لگانے کی تجویز دے دی۔ ان کا کہنا ہے کہ اس ٹیکس سے وصول کی جانے والی رقم قبرستانوں کی دیکھ بھال پر خرچ کی جائے گی۔

عوام اس تجویز پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔ اگر یہ کہا جائے کہ حکومت نے نہ مرنا آسان چھوڑا اور نہ جینا تو بلکل غلط نہ ہوگا۔

ایک اندازے کے مطابق لواحقین کو ایک قبر پانچ ہزار سے لے کر تیس اور چالیس ہزار تک کی پڑجاتی ہے۔ اس پر اس ٹیکس کا لگنا کسی بھی غریب یا متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے شخص کے لیے  مزید مشکلات کھڑی کرنے کے مترادف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us