تنہائی اور گہری سوچ

انسان اکثر تنہائی میں گہری سوچ میں ڈوب جاتے ہیں۔ زندگی کے دکھ، پریشانیاں اور تکلیفیں انسان کو اندر سے جھنجھوڑ کر رکھ دیتی ہیں۔ وہ اپنے دکھ، تکالیف اور پریشانیاں کسی سے بانٹ نہیں پاتا کیونکہ چاروں طرف نفسا نفسی، خود غرضی اور بے حسی ہے۔ لوگ اپنی زندگیوں میں مگن ہیں۔

امیر لوگ چند ہیں غریب زیادہ ہیں۔ غربت اور معاشرتی دباؤ میں انسان دب کر رہ جاتا ہے۔ کوئی بیٹی کی شادیوں کے لئے پریشان ہے تو کوئی شادی ہونے پر جہیز نہ دے پانے کی وجہ سے۔ کوئی بچوں کو کھانا نہ کھلا پانے کے لئے پریشان ہے تو کوئی بیمار بچوں کا علاج نہ کرا پانے کی وجہ سے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us