طلبہ اپنے حق کے لیئے سڑکوں پر نکل آئے

ایک ملک ایک عوام ایک تعلیم تو فرق کیوں اور تنازعہ کس بات کا ؟ اگر طلبہ اپنے حق اور حقوق کے لیئے بات نہ کر پائیں کھل کر تو آزادی کیسی ؟

طلبہ اسٹوڈنٹس یونین کی بحالی کے لیے کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں مظاہرے کیے گئے جس میں بڑی تعداد میں طلبہ، سیاسی پارٹیوں کے ورکرز، وکلاء، سول سوسائٹی کے اراکین سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

کراچی میں ریگل چوک پر مختلف جامعات کے طلبہ کی جانب سے طلبہ یونینز کی بحالی کے لیے طلبہ ’’یکجہتی مارچ‘‘ کیا گیا۔ موقع پر طالبعلموں نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے اور فوری طلبہ یونین بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us