کورونا وائرس کی روک تھام، مؤثر انتظام!

زاہد ایف ابراہیم سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل ہیں، امریکا سے کراچی ائیرپورٹ پہنچتے ہی انھوں نے سندھ حکومت کے کورونا الرٹ انتظامات دیکھ کر حیرانی اور خوشی کا اظہار کیا، اور اپنی ٹوئٹ میں کراچی ائیرپورٹ کی یہ تصاویر بھی شئیر کی، سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام اور پھیلاؤ روکنے کے لئے جس صلاحیت اور سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل تحسین ہی نہیں بلکہ دیگر صوبوں اور وفاق کے لئے قابل تقلید بھی ہے۔ ائیر پورٹ وفاقی انتظام کے تحت ہے لیکن ان سے مایوس ہو کر سندھ حکومت نے وہاں بھی مسافروں کی کورونا ٹیسٹنگ کے انتظامات کئے ہیں، وفاق اور دیگر صوبوں میں ایسے اقدامات آج سے پہلے نہیں دکھائی دئیے بلکہ اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا کہ وفاق کی نااہلیت اور عدم دلچسپی کے سبب ہی کورونا سے متاثرہ افراد کراچی میں داخل ہوۓ ہیں، اگر وفاقی حکومت ائیرپورٹ پر الرٹ رہتی تو یہ مسافر شہر میں نہیں آ سکتے تھے اور ملک میں وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ کم ہو سکتا تھا۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us