بیٹا باپ کے خون کا پیاسہ بن بیٹھا

جس باپ نے بیٹے کو چلنا سکھا۔ کھلایا پلایا، ہر خواہش پوری کرنے کی کوشش کی اسی بیٹے نے درندہ بن کر اس کے سامنے آگیا۔

خیبر پختونخواہ کے شہر نوشہرہ میں بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ایک معمولی سی بات پر بیٹے اور باپ کا جھگڑا ہوا۔ جس پر والد اور بیٹا دونوں تیش میں آگئے اور ایک دوسرے کے ساتھ مار پیٹ شروع کردی۔
مار پیٹ کے دوران معاملہ اتنا بگڑ گیا کہ بیٹے نے باپ کے پیٹ میں تیز چاقو مار دیا جس سے وہ شدید زخمی ہوا۔ اہلِ خانہ نے زخمی آدمی کو مردان اسپتال لے گئے جہاں اس کا علاج شروع ہوا۔ دورانِ علاج زخمی باپ دم توڑ گیا۔

مقتول کے دوسرے بیٹے نے اپنے قاتل بھائی جس کا نام طاہر ہے، اس کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی۔ پولیس کے مطابق طاہر نامی شخص نے اپنے 55 سالہ باپ کو چاقو مار کر قتل کردیا۔  دونوں میں جھگڑا گھر میں ایک رکشہ کھڑا کرنے پر ہوا تھا۔والد اور بیٹے دونوں میں ہاتھا پائی ہوئی تھی۔ فواد جو کہ طاہر کا بھائی ہے اور مقتول کا بیٹا ہے، اس نے پولیس کو

ایف آئی آر درج کرنے کے دوران بتایا کہ طاہر بھی مار پیٹ کے دوران کافی زخمی ہوا تھا۔ مقتول والد کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے نوشہرہ کے ہیڈ کواٹرز منتقل کردیا گیا۔ کیس کی مزید تحقیقات رپورٹ آنے کے بعد ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us