شرجیل میمن ایک بار پھر مشکل میں

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔نیب اعلامیے کے مطابق ایگزیکٹوبورڈ کے اجلاس میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظور دی۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ ملزمان پر مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے آمدن سے زائد اربوں روپے کے اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ نیب شرجیل میمن کے خلاف احتساب عدالت کراچی میں ریفرنس دائر کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us