انسانوں کی بستی میں بھینسوں کا راج!

نارووال کے علاقے شکرگڑھ میں بھینسوں کے باڑے شہریوں کے لیے وبال جان بن گئے۔ میونسپل کمیٹی ان ایکشن مختلف باڑا مالکان کو نوٹسز جاری۔
شکر گڑھ محلہ ریاض پورہ رشید پورہ لال پورہ ہجویری چوک بجلی گھر پیپلز کالونی اور ملحقہ محلوں میں بھینسوں کے قائم باڑے گلی محلوں اور مین شاہراہوں پر گندگی پھیلا رہے ہیں اور مختلف جان لیوا بیماریوں کا باعث بنے ہوئے ہیں ۔اور شہر کی صفائی میں بہت بڑی رکاوٹ ہیں۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ اگر ان کو فوری طور پر شہری آبادی سے باہر نہ نکالا گیا تو شکرگڑھ شہر میں پسپتال بھرے نظر آئیں گے اور وزیر اعظم عمران خان کا کلین گرین پاکستان کا خوا ب ہرگز پورا نہ ہوسکے گا اور صرف باتوں اور دعووں سے وقت نہ ٹالیں بلکہ عوام نے ان سے جو توقعات رکھی ہیں اسے احسن طریقے سے سر انجام  بھی دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us