پاک آرمی کا مردان میں سرچ آپریشن

کاٹلنگ سرکل(مردان) میں پاک آرمی اور پولیس کا مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیاگیا، سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کاٹلنگ کے مضافاتی علاقوں لنڈے شاہ، ڈھیری، پرانہ اور نیا متہ،میاں خان،سنگاوں،بابوزو کاٹلنگ، پاتوڑک اورکٹی گھڑی میں کیا گیا۔

آپریشن میں مقامی پولیس کے ساتھ ریپڈ رسپانس فورس، ایلیٹ فورس،اورپاک آرمی کے جوانوں نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران 40 مشتبہ مکانات اور ٹھکانے پکڑ لئے گئے۔ آپریشن کے دوران جرائم پیشہ عناصرکے 02 سہولت کاراور06 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کرلیاگیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us