تعلیم کے علمبرداروں کو بڑے احتساب کا سامنا

سعید غنی کا کہنا ہے کہ وقت پر اسکول نہ آنے والے اساتذہ اور پرنسپل کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔

سعید غنی نے بدھ کی صبح کراچی کے علاقے لیاری میں مختلف سرکاری اسکولوں کا ہنگامی دورہ کیا اورغازی محمد بن قاسم گورنمنٹ بوائز سیکنڈری و پرائمری اسکول کے پرنسپل کی غیر حاضری پر انہیں انتباہی لیٹر جاری کرنے کی ہدایات کی۔

جبکہ انہوں نے اسکولوں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر بھی شدید اظہار برہمی کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری، متعلقہ ضلع کے ڈی ای او، ورکس اینڈ سروسز ایجوکیشن کے افسران و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ تمام اساتذہ اور دیگر عملہ وقت پر اسکول میں موجود ہو اور اس حوالے سے تمام اقدامات کیے جائیں۔ اب جو بھی اساتذہ بالخصوص پرنسپل وقت پر اسکول نہیں پہنچے گا اسے شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us