کتے پورے ملک میں نہیں ہیں، سعید غنی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایک انوکھی بات سامنے آئی ہے کہ صرف ایک سال میں سندھ بھر میں کتے کے کاٹے کے ڈیٹھ لاکھ واقعات پیش آئے ہیں مگر سندھ میں موجود پیپلز پارٹی کی حکومت نئی منطق لائی ہے۔ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کراچی کے مسائل کو بلاوجہ اتنا بڑا کردیتا ہے۔ کیا کتے صرف کراچی میں ہیں؟ انہوں نے یہ سوال کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں کتے ہیں۔ اور وہ کاٹتے بھی ہیں۔ لیکن اگر کراچی میں  ایک کتا کاٹ لے تو بڑی خبر بن جاتی ہے۔ کتوں کا مسئلہ اتنا بڑا نہیں جتنا میڈیا نے بنایا ہوا ہے۔

صحافی نے انسے سوال کیا کہ سندھ حکومت کتوں کیلئے کیا کر رہی ہے تو انہوں نے کہا کہ ہم اس کا بھی حل ڈھونڈ رہے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ جہاں کتوں کے کاٹنے کے واقعات زیادہ ہورہے ہیں وہاں دوا بھی موجود نہیں ہے۔ اس صورتحال میں سندھ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ڈی ایم سی کے اسپتالوں کے علاوہ کراچی کے بڑے اسپتالوں میں دوا ناپید ہے۔ ایسے میں وزیر اطلاعات اور پیپلز پارٹی اسے میڈیا کا ایشو کہتی ہے کہ میڈیا اسے پھیلا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us