صادق سنجرانی کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپوزیشن جماعتوں کے پاس مطلوبہ اکثریت سے زائد ووٹ موجود ہونے پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں نے حاصل بزنجو کو سینیٹ کا امیدوار برائے چیئرمین نامزد کیا ہے۔ سینیٹ کا اجلاس کل ہو گا جس میں رائے شماری کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں ہونے والے اے پی سی اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا اور رہبر کمیٹی نے اس فیصلے کی توثیق کی تھی جبکہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کےانتخاب میں جمہوریت اورآئین کی فتح ہوگی۔ اپوزیشن کو سینیٹ چیئرمین کےانتخاب میں واضح اکثریت حاصل ہے۔ حکمرانوں کی نیت خراب ہے۔ وہ غیرآئینی اور غیرجمہوری طرزعمل سے بازرہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us