چوروں کو پکڑنے والا، چوروں کا شکار

شہر میں اتنے برے دن آچکے ہیں کہ اب شہریوں کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکار بھی لٹنے لگے ہیں۔ کراچی شہر میں گذشتہ کئی ماہ سے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بہت تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے میں پیر کی صبح 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے سکھن تھانے میں تعینات پولیس اہلکار ماجد خان سے ایک لاکھ 70 ہزار روپے چھینے اور با آسانی فرار ہوگئے۔

پولیس کی رپوٹ کے مطابق ملزمان اہلکار سے اسکا لائسنس یافتہ ایم ایم پستول بھی لیکر فرار ہوئے ہیں۔ اہلکار واردات کے وقت بینک سے رقم نکلوا کر جارہاتھا۔ پولیس نے 4 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us