ڈکیتوں نے نوجوان پر گولیاں برسا دیں۔

راولپنڈی میں دوران ڈکیتی ایک نوجوان کو مار کر قتل کر دیا گیا۔ نوجوان جس کا نام دانش بتایا جا رہا ہے اور جس کی عمر صرف ٢٠ سال تھی، یونیورسٹی سے واپس گھر کی جانب آرہا تھا۔ رستے میں اس کو دو ڈکیتوں نے شمس آباد کے علاقے میں روکا اور اس سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی۔

دانش نے ڈکیتوں کو اپنی موٹر سائیکل نہیں دی اور مزحمت کی، جس پر ڈکیتوں نے دانش پر گولیاں برسا دیں۔ گولیاں لگنے کی وجہ سے دانش موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ملزمان گولیاں مار کر فورام فرار ہو گئے۔ اطلاح ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پینچی اور لاش کو تحویل میں لیا۔ پولیس کے مطابق، سٹی آفیسر نے ایس ایچ او شمس آباد کو شو کاس نوٹس جاری کیا ہے اور ڈی ایس پی نیو ٹاؤن سرکل کو ہدایت دی کہ وہ ملزمان کو چوبیس گھنٹے کے اندر اندر پکڑ لیں۔

ملک بھر میں ڈکیتی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ چاہے سندھ ہو یا پنجاب ہر روز ڈکیتی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ پولیس کو چاہیئے کہ ڈکیتوں کے گینک کے خلاف سخت کاروائی کریں اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us