ریل گاڑی ایک افسوسناک واقع سے بچ گئی

کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں ریل گاڑی ایک افسوسناک واقع سے بچ گئی۔ بلوچ کالونی میں ریلوے ٹریک کے پاس، ایک آدمی اپنی موٹرسائیکل پر گزر رہا تھا کہ اچانک سے ٹرین آگئی۔ موٹر سائیکل سوار موٹرسائیکل سے اتر گیا۔ اس نے اتر کر موٹرسائیکل کو ہٹانے کی پوری کوشش کی مگر پوری طرح نہ ہٹا سکا۔ اس واقع میں موٹرسائیکل پوری طرح تباہ ہوگئی۔ موٹر سائیکل سوار حادثے کے بعد فرار ہوگیا۔

موٹر سائیکل سواروں کو چاہیئے کہ وہ اس طرح پھاٹک سے نہ گزریں۔ انتظامیہ کو چاہیئے کہ اس پر سختی کریں۔ ویڈیو میں یہ صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ وہاں صرف موٹر سائیکل سوار ہی نہیں بلکہ دیگر لوگ بھی وہاں سے گزر رہے ہیں۔ کوئی بھی ان کو منع کرنے والا نہیں۔ ریلوے پھاٹک کے دروازے نہ ہونے کہ سبب کوئی بھی کسی بھی وقت وہاں سے گزرتا ہے، جس کے باعث اس قسم کے حادثات پیش آنے کا خدشہ ہمیشہ رہتا ہے۔ ریلوے حکام کو چاہیئے کہ پھاٹک سہی سے تعمیر کریں، جیسے اس طرح کے واقعات پیش آنے کا خدشہ باقی نہ رہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us