اب تعلیمی اداروں میں نہ فیس بک نہ ٹک ٹاک

پاکستان کے صوب٘ہ پنجاب میں محکمہ تعلیم کی جانب سے تمام تعلیمی اداروں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن  بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ پابندی کی حد تک معاملہ ٹھیک ہے مگر محکمہ کی جانب سے پابندی لگانے کی وجہ بڑی ہی عجیب و غریب بتائی گئی ہے۔

کہتے ہیں ہم نوجوان نسل کو منشیات سے بچانا چاہتے ہیں۔ اب منشیات اور موبائل فون کا آپس میں کیا تعلق ہے۔ یہ تو وہی بات ہوگئی کہ وکی لیکس جمائمہ کے بھائیوں نے بنایا ہے۔ اب معلوم نہیں کہ محمکہ تعلیم نے کیا سوچ کر اس قسم کی بات کی ہے۔ وہ اس کی کئی جائز اور معقول وجوہات بیان کر سکتے تھے۔ مگر انہوں نے ایسی وجہ بتا دی جس کا نہ سر ہے اور نہ پاؤں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us