پی ٹی آئی کا نیا سبز باغ

 

وہ وعدے ہی کیا جو وفا ہوگئے۔ تحریک انصاف کے الیکشن سے پہلے کے وعدوں کے پورے ہونے کا تو پتہ نہیں البتہ وہ مزید نئے وعدے کرنے ہچکچاتے ہی نہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی تاریخ کے انڈر گریجویٹ اسکالر شپ کے سب سے بڑے پراگرام کا افتتاح کردیا ہے۔ جس کے تحت کم از کم 50 ہزار نوجوانوں کو وظیفے ملیں گے۔ چار سال میں دو لاکھ وظیفے دیے جائیں گے۔ 50 فیصد اسکالر شپ خواتین کے لیے مختص ہوں گی۔

وزیراعظم نے اسکالر شپ کے اجرا سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ احساس پروگرام معاشرے  میں بڑی تبدیلی لے کر آئے گا۔ غریبوں کو راشن اور نوجوانوں کو وظیفے ملیں گے۔ نوجوانوں کو بے روزگاری اور منشیات سے بچانے کے لیے تعلیمی اداروں کا قیام ناگزیر ہے۔

کیا وزیراعظم کا احساس پروگرام عام آدمی کو فائدہ پہنچا سکے گا؟ اور اس طرح کے پروگرام جو پچھلی حکومتوں کی جانب سے شروع کیے گئے اور پھر آج تک مکمل نہ ہوسکے کیا اس احساس پروگرام کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوگا؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us