اشتہاری مجرم ایم این اے کیسے بنا؟

پوری دنیا میں اشتہاری مجرم روپوش ہوجاتے ہیں یا منہ چھپاتے پھرتے ہیں لیکن ہمارے ملک میں یہ مثال موجود ہے کہ اشتہاری مجرم ایم این اے بن جاتے ہیں۔

کسٹم کورٹ نے الیکٹرونکس سامان اسمگل کرنے والے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی اسلم خان پر فرد جرم عائد کردی۔ تحریک انصاف کے ایم این اے اسلم خان نے صحت جرم سے انکار کیا۔ جس پر تفتیشی افسر اور گواہوں کو طلب کیا گیا ہے۔

کسٹم حکام کے مطابق 1997 میں ڈائریکٹوریٹ اینڈ جنرل انٹیلی جنٹس اینڈ انویسٹی گیشن کے ائیر فلائٹ یونٹ کسٹمز کو اسمگلنگ کی شکایت موصول ہوئی۔ ملزمان نے 1995 سے 1997 تک درجنوں کنسائنمنٹس کی آڑ میں الیکٹرونکس سامان اسگل کیا۔ اسلم خان و دیگر نے 28 روپے کی مس ڈیکلریشن کی۔ 14 دسمبر 1998 کو کسٹم کورٹ نے اسلم خان عرف سنگاپوری کی غیر موجودگی میں دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی۔ پیش نہ ہونے پر کسٹمز حکام نے چالان میں ملزم اسلم خان کو اشتہاری قرار دے دیا تھا۔ 2004 میں عدالت اسلم خان کے بھائی کو بری کردیا تھا۔ پیش نہ ہونے پر عدالت نے اسلم خان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے۔ الیکشن لڑنے کے بعد ملزم اسلم خان نے عبوری ضمانت حاصل کی اور عدالت میں پیش ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us