چہرہ جلاؤ پیسہ کماؤ

 

ہمارے ملک میں اس وقت گداگری بہت بڑا کاروبار بن چکی ہے۔ہمارے ہاں گداگری اتنی عام ہو چکی ہے کہ ہر قدم پر ایک دو گداگر مرد،عورت،بچے اور خواجہ سرا پائے جاتے ہیں۔پاکستان میں ایسے لوگوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جوبھیک مانگنے کو اپنا پیشہ بنا رہے ہیں۔ آج کل تو گداگروں کا سیزن عروج پر ہےپورے کے پورے گھرانے اس پیشے سے وابستہ ہیں۔ ہر کسی کا اپنا علاقہ اور اپنی حدودہے۔یہ پیشہ ور بھکاری ایک چیلنج سے کم نہیں ہیں جو اﷲ کے نام پر مانگ مانگ کر لوگوں کو جذباتی طور پر مشتعل کر کے لوٹتے ہیں۔لوگوں کے مذہبی جذبات سے کھیلتے ہیں۔حکومت وقت کا یہ فرض ہے کہ ایسے لوگوں کو قرار واقعی سزا دی جائے اور بھیک مانگنے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us