پرائیویٹ اسکولز کا لوٹ مار کا نیا طریقہ

پرائیویٹ اسکولز مالکان کی طرف سے بچوں کے والدین سے مختلف بہانوں سے لوٹ ما رکا سلسلہ جاری۔ پرائیویٹ اسکولز والدین کو اپنا تیارکردہ نصاب اور مخصوص یونیفارم مقرر کردہ دوکانوں سے خریدنے پر مجبو ر کرنے لگے ۔ جان بوجھ کر ایسا نصاب تیا ر کیا جاتا ہے جو مارکیٹ میں آسانی سے دستیا ب نہ ہوسکے۔ نصاب اور یونیفارم کی دوگنی قیمت وصول۔

پرائیویٹ اسکولز مالکان نے اسکولوں کے قریب اپنی دکانیں کھول رکھی ہیں یا پھر دکانداروں سے اپنا کمیشن طے کر رکھا ہے جہاں پر نصاب کی لاگت سے کئی گنا زیادہ دام وصول کئے جا رہے ہیں۔

والدین کی طرف سے وزیراعظم سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایسے سکولوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کو یقینی بنایا جائے تا کہ والدین سے لوٹ مار کا سلسلہ ختم ہوسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us