ٹوٹی سڑکیں، جان کے لئے خطرہ

صوبائے سندھ کر تمام تر چھوٹے اور بڑے شہروں کی سڑکیں اس وقت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔ مسافروں کی رکشا کیا گاڑیوں میں بھی قمریں ٹوٹ جاتیں ہیں۔ ترقیاتی بجٹ منظور تو کروائے جاتے ہیں مگر وہ خرچ ہوتے نطر نہیں آتے۔ سندھ کا شہر خیرپور جہاں سے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ الیکشن جیتا ہے وہاں کے عوام اس وقت بد ترین مشکلات سے دو چار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سوکا ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی مسلسل چوتھی شکست

سڑکیوں کا حال اتنا برا ہے کہ مریضوں کو ہسپتال لے کر جانا مشکل ہوگیا ہے۔ یہ ویڈیو خیرپور کے اس روڈ کی جو مریضوں کو ہسپتال لے کر جانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ مگر اس روڈ کا حال اتنا برا ہے کہ یہاں سے اگر عام صحتمند انسان بھی جائے تو وہ بھی کمر پکڑ کر روتا رہے۔

اگر ایسی خستہ حال سڑک سے کسی مریض کو ہسپتال لے کر جایا جائے گا تو اس کو ہسپتال پہنچنے میں کتنا وقت لگے گا؟ اگر کسی موت سے لڑتے ہوئے مریض کو ہسپتال جلدی پہنچانا ہو تو اس کو کیسے لے کر جایا جائے۔ اگر سڑکیں ایسی ہونگی تو یہ ممکن ہے مریض ایمبولنس میں ہی تڑپ تڑپ کر فوت ہوجائے۔

وزیر اعلٰی سندھ سید مراد ئلی شاہ صاحب کو چاہیئے کہ اس کا فوری نوٹس لیں اور سندھ کو پتھروں کے دور میں نہ دھکیلیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us