پولیس کی وردی میں چھپے ڈاکو  

بیرون ملک سے واپسی پر تمام افراد اپنے رشتہ داروں کے لیے تحفہ تحائف لے کر آتے ہیں۔ گزشتہ روز ملیر کینٹ تھانے کی حدود ایم ایم عالم لنک روڈ اور مشہور تعمیراتی بلڈنگ کے قریب ہنڈا سوک کار میں سوار پولیس کی پی کیپ لگائے دو ملزمان نے ٹیکسی میں سوار فیملی کو روکا۔ اس دوران ملزمان نے اپنے پولیس کارڈ بھی دکھائے۔ متاثرہ شخص  ندیم اختر کا کہنا ہے کہ وہ دبئی سے ائیر پورٹ پہنچا جہاں مجھے لینے میرا کزن جہانگیر اپنی اہلیہ اور میری والدہ  کے ہمراہ آیا۔ ہم ٹیکسی میں سوار ہوکر ائیر پورٹ سے اپنے گھر نیو سعید آباد جارہے تھے کہ مذکورہ مقام پر ہمیں 2 ملزمان نے روکا۔ جو خود کو پولیس اہلکار بتارہے تھے۔ ملزمان نے ہم سب کو یرغمال بناکر درہم، 10 ہزار پاکستانی رقم ودیگر سامان جس میں شناختی کارڈ، دبئی کا ڈرائونگ لوئسنس بھی شامل ہے۔ لوٹنے کے بعد ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ جبکہ پولیس نے 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

سوال یہ ہے کہ ڈاکوؤں کو پولیس کی وردی کیسے ملی اور ان کے پاس پولیس آفیسر کے جعلی کارڈ کہاں سے آئے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us