عمراں خان ایک بہترین شوہر ہیں۔۔۔!

عمران خان شروع سے ہی ایک بہترین کھلاڑی رہے ہیں۔ انہوں نے کرکٹ کا میدان مارنے کے بعد اب سیاست میں قدم رکھا اور یہاں بھی انہوں نے بے شمار قدمات انجام دی ہیں۔ وطن عزیز کے لئے حب الوطنی کا جذبہ ہمیشہ سے موجود رہا ہے۔ اسی کی ہی بدولت وہ وزیرِ اعظم کے اتنے بڑے عہدے پر فائز ہیں، اور اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہے ہیں۔

اگر دیکھا جائے تو عمران خان ایک اچھے کھلاڑی اور سیاست دان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین شوہر بھی ہیں۔ بشرٰی بی بی کے مطابق عمران خان ملن ساز، نیک، غریبوں کا درد محسوس کرتے ہیں۔ وہ ہر صورت ان کی مدد کرتے ہیں۔ ریحام خان کے علاوہ ان کی سابقہ زوجات کے مطابق بھی عمران خان ایک اچھے شوہر تھے۔

عمران خان نے کبھی کسی کا حق نہیں کھایا بلکہ وزیرِ اعظم بننے سے پہلے ہی شوکت کھانم بنایا۔ جس میں ہزاروں مریض مفت علاج کرواتے ہیں۔ عمران خان کے لئے یہ کہنا غلط نہیں کہ وہ ایک بہترین سیاستدان، کھلاڑی اور خاوند ہیں اور سب سے بڑھ کر ایک اچھے انسان ہیں۔ اسی وجہ سے دنیا بھر میں ان کی عزت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us