دیکھ کر بول

پاکستان تحریک انصاف کی جمہوری حکومت میں آمریت کی جھلک واضح ہونے لگی ہے۔ نیب اور دیگر حکومتی اداروں کی کارکردگی پر سوال اٹھانا صحافی برادری کے لیے جرم تصور کیا جانے لگا۔ 

پیمرا نے جیو نیوز کو 18 جولائی کے پروگرام میں نیب کو تنقید کا نشانہ بنانے پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ کردیا ہے۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا اتھارٹی نے جیونیوز کے پروگرام ” آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ ” میں چیئرمین نیب سمیت نیب کے ادارے کو تنقید کا نشانہ بنانے اور موقف نہ لینے پر جرمانہ عائد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس پروگرام میں پیمرا آرڈیننس 2002 اور پروگرام اینڈ ایڈورٹائزمنٹ کوڈ آف کنڈکٹ 2015 کی مختلف شقوں اور سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ جیو نیوز کو ایڈیٹوریل کمیٹی تشکیل دینے اور پیمرا کے قواعدوضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 10 لاکھ کا جرمانہ چینل کو 30 دنوں میں ادا کرنا ہوگا۔

پیمرا نے جرمانہ ادا نہ کرنے اور آرڈینینس 2002 کی خلاف ورزی کرنے پر پیمرا ایکٹ 2007 کی شق 29، 30 اور 31 کے تحت چینل کا لائسنس معطل کردیا جائے گا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us