لاٹری کے نام پر لوٹ مار، پیمرا نے پابندی لگا دی

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تمام ٹی وی چینلزر کو لاٹری پروگرام چلانے سے روک دیا۔ پیمرا نے تمار تر ریڈیو اور ٹی وی چینلز کو یہ ہدایت جاری کردی ہے کہ وہ اس قسم کے پروگرام شروع نہ کریں، جس میں عوام کو نقصان اٹھانا پڑھتا ہے۔

(پیمرا) نے تمام کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی ٹی وی کے لاٹری پروگرام کیخلاف پاکستان سٹیزن پورٹل پر متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔ پیمرا نے بول ٹی وی جو پہلے بھی کافی اسکینڈل میں پایا گیا ہے ان کو لاٹری شائع کرنے سے منع کردیا اور عوام کو مشورہ دیا کہ وہ بول ٹی وی کے لاٹری پروگرام کے عام لوگ اسکریچ کارڈ خریدنے سے گریز کریں جس میں مکانات ، کاریں ، بائک اور دیگر پرکشش انعامات کے طور پر بڑے انعامات پیش کیے جاتے ہیں۔

یہ فیصلہ عوام کی بھلائی کے لئے اور ان کو فراڈ سے بچانے کے لئے کیا گیا۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکٹرانک میڈیا (پروگرام اور اشتہارات) ضابطہ اخلاق ، 2015 کی شق 14 (6) کی پیروی میں، تمام سیٹیلائٹ ٹی وی چینلز کو لاٹری پروگرام نشر کرنے سے روکنے کا مشورہ دیا گیا ہے جو عام لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us