PCB کے سی او او کیوں ناراض؟

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی او او سبحان احمد اور پی سی بی کے بڑوں کے درمیان دوریاں بڑھنے لگیں ہیں۔ ذرایع کے مطابق پی سی بی کے سی او او سبحان احمد اعلی حکام کی طرف سے کارنر کیے جانے کے بعد خوش نہیں ہیں۔ جبکہ سالانہ چھٹیوں میں انہوں نے مزید ایک یفتے کی توسیع لے لی ہے۔ ایک وقت میں بورڈ میں ون مین شو قرار پانے والے سی او او سبحان احمد اختیارات کم ہونے سے تمام معاملات میں الگ تھلگ ہوگئے ہیں۔

سبحان احمد کے پاس اب صرف انتظامی اختیارات ہی بچ گئے ہیں اور دوسرے تمام اہم فیصلوں اور اختیارات کا سر چشمہ چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان بن چکے ہیں۔ وسیم خان کے پاس بورڈ چئیرمین کے بھی زیادہ تر اختیارات آچکے ہیں۔ اختیارات کی اس جنگ میں سبحان احمد کے بارے میں ایک تاثر یہ بھی پایا جارہا ہے کہ وہ معاملات جان بوجھ کر تآخیر کا شکار کرتے ہیں جس کی وجہ سے بورڈ کے لیے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ اسی تاثر کی بنا پر وسیم خان اور سبحان احمد میں دوریاں بڑھتی جارہی ہیں۔ کرکٹ بورڈ کے عہدایدران کی جانب سے سبحان احمد کو منانے کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔ سبحان احمد گزشتہ ایک ہفتے سے دفتر نہیں آ رہے تھے۔

نئے آئین میں سی او او کے تمام اختیارات چیف ایگزیکٹو افیسر کو منتقل کر دیے گئے تھے۔ دوسری جانب بورڈ ترجمان کا موقف ہے کہ سحان احمد کے اختلافات کا تاثر درست نہیں ہے۔ وہ سالانہ چھٹیوں پر ہیں جو ان کا صوابدیدی اختیار ہے۔

لہذا موجودہ صورتحال کے باعث اب پاکستان کرکٹ بورڈ حکام میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ اختیارات کی یہ جنگ کرکٹ بورڈ میں کب ختم ہوگی کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم اب یہ بات زبان زد عام ہوگئی ہے جبکہ متعلقہ ادارہ اس بات کو چھپانے میں مصروف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us