ایک پاکستانی کا بھارتی سپریم کورٹ کو خط

پاکستانی وکیل اظہر صدیق نے آرٹیکل 370 اور35 اے ختم کرنے پر بھارتی سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس لینے کے لیے خط لکھ دیا ہے۔

اظہر صدیق کا کہنا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ پاکستانی وکلا کو کشمیر کا مقدمہ لڑنے کے لیے بھارتی سپریم کورٹ تک رسائی کی اجازت دے۔ کشمیر کے حوالے سے بھارت کا صدارتی آرڈیننس بھارتی آئین کی خلاف ورزی ہے۔ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے آرٹیکل 370 ختم نہیں کیا جا سکتا۔ اس آرٹیکل کو ختم کرکے اقوام متحدہ کی قرارداد اور شملہ معاہدے کی نفی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 5 اگست کو بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کا بل بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کیا تھا جس کے منظور ہونے کے بعد کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی گئی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us