پاکستان میں کاروبار بند


    صفیہ شکیل

    اضافی ٹیکس اور حکومتی پالیسیز کے خلاف انجمن تاجران پاکستان کی کال پر ملک بھرکے تاجروں نے مطالبات تسلیم نہ ہونے تک ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ ملک گیر ہڑتال کے معاملے پر تاجر برادری2 دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔

    پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف)، آل پاکستان انجمن تاجران، پاکستان ٹریڈرز الائنس، مرکزی تنظیم تاجران پاکستان سمیت کراچی الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

    دوسری جانب لاہور میں کیمسٹ ریٹیلرز نے مارکیٹیں اور دکانیں کھلی رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ فلور ملز ایسوسی ایشن نے 17 جولائی تک ہڑتال مؤخر کردی ہے۔

    انجمن تاجران سندھ کےسینیئر نائب صدر نے کہا کہ وفاقی بجٹ نے غریب عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔ آج کی ہڑتال وفاقی حکومت کو آئنیہ دکھا دے گی۔

    جواب چھوڑیں

    Your email address will not be published.

    WhatsApp WhatsApp us