پاکستان انٹرنشنل میچز کی میزبانی کے لئے تیار

 

 

لاہور میں سری لنکا کا 4 رکنی وفد سیف سٹی پروجیکٹ سمیت قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کرے گا۔

سری لنکا کا سیکورٹی وفد کراچی کے دورے کے بعد لاہور پہنچا۔ سری لنکن وفد کو سیف سٹی پروجیکٹ کا دورہ کروایا جائے گا جہاں انھیں سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔ سری لنکن وفد قذافی سٹیڈیم کا بھی دورہ کرے گا جہاں وفد کی پی سی بی چیئرمین احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان سے ملاقات ہوگی۔

پاکستان کے دورے کے بعد سیکورٹی وفد اپنی رپورٹ سری لنکن بورڈ کو پیش کرے گا۔ امکان ہے کہ سری لنکا کی ٹیم اکتوبر میں دو ٹیسٹ کهیلنے پاکستان آئے گی۔

پہلا ٹیسٹ یکم سے 5 اکتوبر تک کراچی اور دوسرا ٹیسٹ 9 سے 13 اکتوبر لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں متوقع ہے۔ دورہ پاکستان کے لئے سری لنکن ٹیم ستمبر کے آخری ہفتے میں پاکستان آئے گی۔

سیکورٹی وفد جمعرات کی رات کو کراچی اور جمعہ کو سری لنکا واپس روانہ ہوگا۔ گذشتہ روز،کراچی میں سری لنکن سیکیورٹی وفد کو سینٹرل پولیس آفس میں برینفگ دی گئی جس میں پی سی بی کے آفیشلز بھی شریک تھے۔ 4 رکنی وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

سیکرٹری سری لنکا کرکٹ موہن ڈی سلوا نے سیکیورٹی انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us