پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کی دوسرے ٹیسٹ میں ناقص کارکردگی!

سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم بری طرح ناکام ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 191 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے  شان مسعود اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شان مسعود پہلے ٹیسٹ کی طرح دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی ناکام ثابت ہوئے اور 5 رنز بنا کر بولڈ ہو  گئے۔

قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی بھی دوسری ہی گیند پر اپنا کھاتا کھولے بغیر ہی بولڈ ہو گئے۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے والے عابد علی 38 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ بابر اعظم نے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ مسلسل آؤٹ آف فارم حارث سہیل ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

دیکھتے ہی دیکھتے قومی کرکٹ ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ناقص کھیل کی وجہ سے قومی کرکٹ ٹیم 191 رنز پر آؤٹ ہو گئی

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us