سلامتی کونسل جانے کا فیصلہ

پاکستان نے بھارت کے خلاف اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں جانے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے کشمیر کو اندورنی معاملہ کہنا قانونی طور پر غلط ہے۔ جسے مسترد کرتے ہیں۔ 28 ممالک کو کشمیر سے متعلق اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کو بھارت نے جیل بنادیاہے۔ کیا یہ اقدام فلاح و بہبود کے لیے کیا جاتا ہے؟ بھارت کب تک 1کروڑ 40 لاکھ کشمیریوں کو قید میں رکھے گا؟ بھارت کے 9 لاکھ فوجی مقبوضہ کشمیر میں تعینات ہیں۔ نہرو نے 14 بار وعدے کیے کہ کشمیر کا فیصلہ عوام کی خواہش کے مطابق کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش مسترد کر دی ہے۔ یورپی یونین کشمیر پر ڈائیلاگ میں کردار ادا کر سکتی ہے تو پاکستان تیار ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us