OPPO کمپنی خسارے سے بچ گئی

قانون کے کمزور ہونے کی وجہ سے بد قسمتی سے ہمارے ملک میں ہر سطح پر دونمبری پستی کی گہرائیوں میں پہنچ چکی ہے۔

لاہور سے کراچی آنیوالے مسافر کے سامان سے کینٹ اسٹیشن پر لاکھوں روپے مالیت کے اسمگل شدہ موبائل فون پکڑے گئے۔ ریلوے پولیس نے گرفتار ملزم کو مزید کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق طیب بھٹی ولد لیاقت علی بھٹی کو مشکوک پاکر اسکی تلاشی لی گئی۔  لوہور سے کراچی آنیوالے اس مسافر کے سامان سے OPPO  کمپی کے 54 نان کسٹم پیڈ موبائل فونز برآمد ہوئے۔ جن کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔ ایس ایچ او تھانہ کینٹ اسٹیشن پولیس محمد سلیمان نے بتایا کہ زیر حراست ملزم اور برآمد 54 موبائل فونز کو مزید کارروائی کے لیے کسٹم ریونیو افسر اینٹی اسمگلنگ نجیب اللہ رند کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us