لاہوری نوجوانوں کے جان لیوا کرتب

 

لاہور شہر مختلف سڑکوں پرنوجوانوں کی طرف سے موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ اور خطرناک کرتب کرنے کا سلسلہ جاری رہا جبکہ پولیس ون ویلنگ کو روکنے میں بری طرح ناکام نظرآتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق شہر کی مختلف سڑکوں پر گزشتہ روز نوجوان موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتے رہے۔ نوجوان لڑکے ٹولیوں کی صورت میںموٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ اور خطرناک کرتب کرتے دکھائی دئیے۔ پولیس کی طرف سے موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی وجہ سے شہر کی بڑی سڑکوں پر اس خطرناک کھیل میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ون ویلنگ کرنے والے منچلوں کی جانب سے فیملیز سے بدتمیزی اور خواتین سے چھیڑ خانی کرنے کے واقعات بھی بڑھ رہے ہیں ۔جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us