کراچی اسٹیڈیم پر کس کا راج؟

دہشت گردی کے خاتمے اور ملک میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونے کے بعد بہت کوششوں سے پاکستانی اسٹیڈیم آباد ہونا شروع ہوئے ہیں۔ مگر آج کراچی اسٹیڈیم پر حملہ کردیا ہے۔ ٹڈی دل کے اچانک حملے کے بعد نیشنل اسٹیڈیم میں جاری قائد اعظم ٹرافی کا میچ بھی زد میں آگیا۔

قرب و جوار اور اطراف کے علاقوں کے بعدنیشنل اسٹیڈیم میں بھی ٹڈی دل نے اچانک حملہ کردیا۔ اسٹیڈیم میں ٹڈی دل کے حملے کی وجہ سے سندھ اور نادرن پنجاب کے درمیان قائد اعظم ٹرافی کا میچ روک دیا گیا۔ اس وقت نادرن کی بیٹنگ جاری تھی کہ اچانک ٹڈی دل نے حملہ کردیا۔ جس کے بعد خوف کی وجہ سے سہمے ہوئے فیلڈرز، بیٹسمین اور امپائرز وکٹ کے پاس آ کر جمع ہوگئے۔ چند منٹوں کے بعد ٹڈی دل کے چلے جانے کے بعد سب نے سکون کا سانس لیا اور کھیل دوبارہ شروع ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us