پاکستانی ٹیم T20 رینکنگ میں نیچے گرنے کو تیار

سری لنکا اور آسٹریلیا کے ہاتھوں یکے بعد دیگرے لگاتار شکست کھانے کے بعد پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی (T20) عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن خطرے میں پڑ گئی ہے۔

سری لنکا کے بعد پاکستان کو بھی تین میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کرنے والی آسٹریلین ٹیم 269 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور پہلی پوزیشن کے حصول کیلئے اسے صرف ایک میچ جیتنا ضروری ہے۔ آسٹریلیا سے کھیلے جانے والے تین میچز میں سے پہلے میچ میں بارش کے باعث پاکستانی ٹیم آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے نیچے گرنے سے بچ گئی اگر پاکستانی ٹیم تینوں میچز ہار جاتی تو کینگروز نمبر ون بن جاتے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی (T20) سیریز ختم ہونے کے بعد نئی ٹی ٹوئنٹی (T20) رینکنگ جاری کر دی ہے۔ جس کے مطابق پاکستانی ٹیم بدستور پہلے نمبر ہے۔ لیکن دوسرے نمبر پر موجود آسٹریلیا سے اس کا صرف ایک ہی پوائنٹ زیادہ ہے۔ نئی ٹی ٹوئنٹی (T20) رینکنگ میں پاکستانی ٹیم 270 پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ سری لنکا کے بعد پاکستان کو بھی تین میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کرنے والی آسٹریلین ٹیم 269 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور پہلی پوزیشن کے حصول کیلئے اسے صرف ایک میچ جیتنا ہی ضروری ہے۔ فہرست میں انگلینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، بھارت پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے، سری لنکا ساتویں، افغانستان آٹھویں، بنگلہ دیش نوویں اور ویسٹ انڈیز دسویں نمبر پر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us