سفاک شوہر نے آٹھ بچوں کی ماں کو قتل کردیا

لاڑکانہ ڈسٹرکٹ کے گاؤں نئوں آباد میں آٹھ بچوں کی ماں کو شوہر نے تیزداز آکے سے وحشیانہ طریقے سے قتل کر دیا اور لاش کو واٹر کورس میں پھینک کر فرار ہو گیا۔ مقتولا کی عمر ٣٥ سال تھی۔اطلاح ملنے پر پولیس نے لاش کو تحویل میں لے لیا اور پوسٹ مارٹم کے لئے مقتولا کو اسپتال لے گئے جہاں پر ڈاکٹر کی غیر موجودگی کے سبب لاش کئی دیر تک وہاں پڑی رہی۔ ڈاکٹر کے آنے کے بعد مقتولا کا پوسٹ مارٹم ہوا۔ مقتولا کے والد نے لاش کی شناخت کی۔

مقتولا کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کو اس کے ظالم شوہر نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بے دردی سے قتل کیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے کاروائی شروع کرتے ہوئے کئی جگہوں پر چھاپے مارنا شروع کر دئے ہیں اور دو لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ والد کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقع گھریلو جگھڑے کے باعث پیش آیا ہے۔۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد مزید اس بارے میں معلومات حاصل ہو گی۔ مقتول عورت کے والدین نے کو اب تک مقتولا کے شوہر کے خلاف کوئی کیس دائر نہیں کیا۔ کیس درج ہو نے کے بعد پولیس مزید کاوائی کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us